ورلڈ کپ 2015ء میں کئی سینئر کھلاڑی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کریں گے

جمعہ 30 جنوری 2015 12:33

ورلڈ کپ 2015ء میں کئی سینئر کھلاڑی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کریں گے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30۔جنوری 2015ء ) ورلڈ کپ میں جہاں بہت سے نئے کھلاڑیوں کو اپنے جوہر دکھانے کا موقع ملے گا وہیں کئی تجربہ کار کھلاڑی بھی میدان میں اتریں گے ۔ سری لنکا کے مایہ ناز بلے باز مہیلا جے وردھنے اس ایونٹ کے سب سے تجر بہ کار کھلاڑی ہوں گے جنہوں نے 1997ء اپنے انٹر نیشنل کیریئر کا آغاز کر تے ہوئے اب تک 4ورلڈ کپ اور مجموعی طور پر 33میچز کھیلے ہیں ۔

سری لنکن کے ہی کمار سنگا کا را اپنا چوتھا ورلڈ کپ کھیلنے جارہے ہیں ، وہ اب تک 30میچز میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں ۔ نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم 3ورلڈ کپس میں 25میچ کھیل کر فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں ۔ نیو زی لینڈ ہی کے ڈینیئل ویٹوری 23میچز کھیل کر چوتھے نمبر پر ہیں ۔ 4ورلڈ کپس اور 20میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے بوم بوم آفرید ی کا فہرست میں چھٹا نمبر ہے ۔

(جاری ہے)

چھٹے نمبر پر 3ورلڈ کپس اور 20میچز کے ساتھ ویسٹ انڈین بلے باز کر س گیل موجود ہیں۔7واں نمبر سری لنکا کے تلکارتنے دلشان کا ہے جو 2 ورلڈ کپس میں 20میچز کھیل چکے ہیں ۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 3ورلڈ کپس اور 19میچز کھیل کر 8ویں نمبر پر ہیں ۔ 2ورلڈ کپس اور 18میچز میں جلو ہ گر ہونے والے آسٹریلیاکے مائیکل کلارک 9ویں تجر بہ کار کھلاڑی ہیں ۔ پاکستان کے یونس خان نے 3ٹورنامنٹ اور 16میچز کھیل کر 10ویں پوزیشن سنبھال رکھی ہے ۔