کابل ‘ افغان فوجی کی فائرنگ، تین امریکی فوجی کنٹریکٹر ہلاک ، ایک زخمی

جمعہ 30 جنوری 2015 12:41

کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) افغان دارالحکومت کابل میں افغان فوجی کی فائرنگ سے تین امریکی فوجی کنٹریکٹر ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔ سیکیورٹی ٹیم کی فائرنگ سے ایک افغان بھی مارا گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ کابل کے فوجی ہوائی اڈے پر پیش آیا ۔

(جاری ہے)

افغان ائر فورس کے افسر نے بتایا کہ ایک افغان فوجی نے امریکی کنٹریکٹرز پر فائرنگ کردی حملے میں تین کنٹریکٹر ہلاک ہوگئے ‘ ایک زخمی ہوا ۔

افغان حکام کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں کہ افغان فوجی نے فائرنگ کیوں کی ۔ ائر فورس افسر کے مطابق حملے کے وقت موقع پر کوئی اور موجود نہیں تھا ۔ ایئر پورٹ پر سیکیورٹی ٹیم کی فائرنگ سے ایک افغان بھی مارا گیا ۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ہلاک ہونے والا افغان شہری حملہ آور تھا یا نہیں-

متعلقہ عنوان :