ملائیشیا کی حکومت نے لاپتہ طیارے ایم یچ 370 کے تمام مسافروں کی موت کا باقاعدہ اعلان کردیا
جمعہ 30 جنوری 2015 12:41
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) ملائیشیا کی حکومت نے لاپتہ طیارے ایم یچ 370 کے تمام مسافروں کی موت کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے مسافروں کے لواحقین کیلئے امدادی رقم کا اعلان کیا تھا تاہم لواحقین پہلے ہی کسی قسم کا معاوضہ لینے سے انکار کرچکے ہیں ملائیشیا کی حکومت اور مذکورہ ایئر لائنز کی جانب سے پہلے طیارے کے تمام 239 مسافروں کی موت کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں تاہم مسافروں کے لواحقین کی جانب سے ان کی تلاش کیلئے زور دیا جارہا تھا۔
ملائیشیا کی حکومت کی جانب سے باقاعدہ ایک اعلان میں کہا گیا کہ ایم ایچ 370 طیارہ کسی حادثے کا شکار ہو کر گرگیا اور اس میں موجود تمام مسافر بھی ہلاک ہوگئے تھے ملائیشیا کے شہری ہوا بازی کے چیف اظہرالدین عبدالرحمان نے ایک ٹی وی بیان میں کہا کہ ملائیشین ایئر لائنز کا طیارہ ایم ایچ 370 حادثے کا شکار ہوگیا ہے اور اس میں موجود تمام 239 مسافر ہلاک ہوچکے ہیں۔بعد ازاں ملائیشین ایئر لائنز کی جانب سے کہا گیا کہ وہ حادثے میں ہلاک ہونے والے لواحقین سے رابطہ کریں گے اور معقول معاوضے دینے کی کوشش کی جائے گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.