امریکا ‘کئی ریاستوں میں برفانی ہواؤں کا سلسلہ جاری ‘ خراب موسم سے نظام زندگی بری طرح مفلوج

جمعہ 30 جنوری 2015 12:43

امریکا ‘کئی ریاستوں میں برفانی ہواؤں کا سلسلہ جاری ‘ خراب موسم سے ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) امریکا کی کئی ریاستوں میں برفانی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا خراب موسم سے نظام زندگی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گیا۔

(جاری ہے)

نیویارک ، نیو جرسی ، کنیکٹی کٹ ، روڈ آئی لینڈ ، میساچوسٹس ، اور نیو ہیمپشائیر میں تیز ہوائیں چلتی رہیں۔ریاست میساچوسٹس کے کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ۔ ٹریفک کا نظام متاثر ہونے سے شہری گھروں میں محصور ہوگئے بوسٹن اور نیوانگلینڈ کے اطراف میں تین فٹ سے زائد برف پڑچکی ہے ہزاروں پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :