آئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ ترین ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم رینکنگ کے مطابق آسٹریلیاکا بدستورپہلے نمبر پر قبضہ

جمعہ 30 جنوری 2015 12:45

آئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ ترین ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم رینکنگ کے مطابق ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونیوالی تازہ ترین ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم رینکنگ کے مطابق آسٹریلیاکی ٹیم بدستورپہلے اورپاکستان ساتویں نمبرپرہے۔آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے ٹیم رینکنگ کے مطابق پہلے نمبرپرآسٹریلیانے51میچ کھیل کر6099پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ120ہے۔دوسرے نمبرپربھارت نے69میچ کھیل کر7956پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ115ہے۔

تیسرے نمبرپرجنوبی افریقہ نے55میچ کھیل کر6211پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ113ہے۔چوتھے نمبرپرسری لنکا نے83میچ کھیل کر8955پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ108ہے۔پانچویں نمبرپرانگلینڈنے55میچ کھیل کر5718پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ 104ہے۔چھٹے نمبرپرنیوزی لینڈ نے44میچ کھیل کر4453پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ101ہے۔

(جاری ہے)

ساتویں نمبرپرپاکستان نے58میچ کھیل کر5611پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ97ہے۔

آٹھویں نمبرپر ویسٹ انڈیزنے51میچ کھیل کر4808پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ 94ہے۔نویں نمبرپربنگلہ دیش نے33میچ کھیل کر2466پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ75ہے۔دسویں نمبرپرزمباوے نے36میچ کھیل کر1893پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ53ہے۔گیارہویں نمبرپرافعانستان نے15میچ کھیل کر622پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ41ہے۔بارہویں نمبرپرآئرلینڈ نے11میچ کھیل کر377پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ34ہے۔

متعلقہ عنوان :