قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورآل راوٴنڈرشعیب ملک پرسوں اپنی33ویں سالگرہ منائیں گے

جمعہ 30 جنوری 2015 12:45

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورآل راوٴنڈرشعیب ملک اتوار کو اپنی33ویں سالگرہ منائیں گے۔شعیب ملک یکم فروری1982ء کو سیالکوٹ میں پیداہوئے۔انہیں بھارت کاجیجاجی بھی کہاجاتاہے۔انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرےئرکاآغاز29اگست2001ء کوملتان میں بنگلہ دیش کے خلاف کیا اور آخری ٹیسٹ6تا9اگست2010ء کوانگلینڈکے خلاف برمنگھم میں کھیلا۔

شعیب ملک نے ون ڈے کیرےئرکاآغاز14اکتوبر1999ء کوشارجہ میں ویسٹ انڈیزکے خلاف کیااورآخری ون ڈے میچ 15جون2013ء کوبھارت کے خلاف برمنگھم میں کھیلا۔جبکہ ٹونٹی ٹونٹی کیرےئرکاآغاز28اگست2006ء کوبرسٹول میں انگلینڈکے خلاف کیااورآخری ٹونٹی ٹونٹی میچ یکم اپریل2014ء کوویسٹ انڈیزکے خلاف ڈھاکہ میں کھیلا۔شعیب ملک نے ٹیسٹ کرکٹ بیٹنگ میں32میچوں کی54اننگزمیں33.45کی اوسط سے 13چھکوں اور209چوکوں کی مددسے1606رنزبنائے جن میں2سنچریاں اور8نصف سنچریاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور148*رنزناٹ آوٴٹ ہے۔باوٴلنگ میں2245گیندوں پر1291رنزدے کر61.47کی اوسط سے21وکٹیں لیں اورفیڈنگ کے دوارن 16کیچزبھی پکڑے۔انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ بیٹنگ میں216میچوں کی193اننگزمیں32.67کی اوسط سے 61چھکوں اور460چوکوں کی مددسے5490رنزبنائے جن میں7سنچریاں اور31نصف سنچریاں شامل ہیں۔انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور143رنزہے۔

باوٴلنگ میں6768گیندوں پر5128رنزدے کر36.36کی اوسط سے141وکٹیں لیں اورفیڈنگ کے دوارن 75کیچزبھی پکڑے۔ شعیب ملک نے ٹونٹی ٹونٹی میچوں بیٹنگ میں59میچوں کی55اننگزمیں22.83کی اوسط سے 18چھکوں اور77چوکوں کی مددسے959رنزبنائے جن میں3نصف سنچریاں شامل ہیں۔انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور57رنزناٹ آوٴٹ ہے۔باوٴلنگ میں308گیندوں پر355رنزدے کر22.18کی اوسط سے16وکٹیں لیں اورفیڈنگ کے دوارن 26کیچزبھی پکڑے۔شعیب ملک نے بھارتی ٹینس سٹارثانیہ مرزسے شادی کے بعدکافی شہرت پائی۔انہیں بھارت کاداماد اوربھارت کاجیجاجی بھی کہاجاتاہے۔

متعلقہ عنوان :