ہندوﺅں کی تنقید ، کرینہ کپور مسلمان نہیں ہوئیں :سیف علی خان

جمعہ 30 جنوری 2015 12:47

ہندوﺅں کی تنقید ، کرینہ کپور مسلمان نہیں ہوئیں :سیف علی خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء)سیف علی خان سے شادی کے بعد کرینہ کپور بھی ہندوانتہاءپسندوں کی تنقید کا نشانہ بنی ہوئی ہیں اوراُن کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیاگیاہے لیکن اسی دوران سیف علی خان کے انکشاف نے جلتی پر تیل کا کام کیا ، سیف علی خان کاکہناتھاکہ کرینہ کپور خان اُن کی بیوی ہونے کے باوجود مسلمان نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈان نیوز کے مطابق چھوٹے نواب کاکہناتھاکہ ہندوﺅں کی ’تحریکیں‘ درحقیقت قابل مذمت ہیں کیونکہ یہ چیز جذباتی اور سماجی طور پر ہماری زندگیوں میں کہیں بھی موجود نہیں، کرینہ کو کسی اور چیز سے زیادہ ان کے کام کے حوالے سے جاننا چاہئے۔

سیف علی خان نے کہاکہ ہندوستان کو سینما اور معاشرے کے لیے کرینہ کی کوششوں پر فخر کرنا چاہئے کیونکہ بولی وڈ حسینہ نے حقوق نسواں اور صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا اور وہ ایک مضبوط اور جدید خاتون کی علامت سمجھی جاسکتی ہیں۔