شجرکاری مہم فرضی کاروائی وزیر جنگلات اور 7 کا ٹولہ کروڑوں ہڑپ کرنا چاہتا ہے‘خورشید احمد عباسی

جمعہ 30 جنوری 2015 12:49

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء)شجرکاری مہم فرضی کاروائی وزیر جنگلات اور 7 کا ٹولہ کروڑوں ہڑپ کرنا چاہتا ہے۔کرپشن کی روک تھام اور تحقیقات کے لیے احتساب عدالتیں قائم کی جائیں۔مجاوروں نے فرینڈلی اپوزیشن کی مدد سے ریاستی وسائل لوٹا تحریک انصاف اقتدار میں آکر احتساب کریگی۔ احتساب بیورو ،اینٹی کرپشن غیر فعال ہیں۔محکمے سیاست کی نذر،نظام کرپشن کی نذر ہو گیاتبدیلی ناگزیر نیا کشمیر بن کہ رہیگا۔

ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی رہنماو سابق امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی کوٹلہ خورشید احمد عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں کے کہا کہ گزشتہ 4 سالوں میں شجرکاری مہم کے نام پر فرضی کاروائی ہوئی۔جنگلات کے قتل عام کے مقابلے میں شجرکاری مہم صرف فائلوں تک محدود رہا۔

(جاری ہے)

وی۔آئی۔پیز دفاتر میں پودے لگا کر فوٹو سیشن کرتے ہیں۔

شجرکاری مہم کے لیے مختص رقم 7 کا ٹولہ لوٹ رہا ہے عدالت جائیں گے۔ مجاوروں اور پٹواریوں کے خلاف کوٹلہ میں رابطہ مہم شروع کر دی ۔الیکشن لڑنے کا فیصلہ حتمی۔15فروری کو اہم اعلان کروں گا۔ سردار جاوید ایوب نے کرپشن کی انتہا کر دی۔ عوامی استحصال پر مک مکا کے تحت چپ رہنے والے ن لیگ اور مسلم کانفرنس کے نمائندے بھی جرم میں برابر کے شریک ہیں گزشتہ 4سالوں میں کوٹلہ کے عوام کے حقوق کیلئے بھرپور جد وجہد کی ۔

انتخابی میدان میں سرخرو ہونگے ۔نوجوان متحد ہو جائیں کسی نمبر دار، کھر پینچ اور کنگ میکر کی ضرورت نہیں روایتی سیاست ختم نظریہ کی بنیاد پر کامیاب ہونگے۔کوٹلہ میں سب سے بڑا چیلنج برادری ازم ہے دوسرا بیروزگاری ہے ۔ رابطہ مہم کے دوران عوام کو ان کی رائے کو بلڈوز کر کے دھاندلی کے ذریعے بننے والے ایم۔ایل۔ایز کی کرپشن سے آگاہ کریں گے۔

آئندہ الیکشن میں دیگرسب جماعتیں ملکر بھی ہمار مقابلہ نہیں کر سکیں گی۔حلقہ کے وسائل اور مسائل سے آگاہ ہیں۔مارچ کا مہینہ حتمی جنگ کیلئے فائنل کر لیا۔فروری میں ہی سیمی فائنل ہو گا۔ اقتدار میں آکر احتساب کریں گے۔ ۔ جاوید ایوب جیسا نا اہل وزیر اور ایم ایل اے نہیں دیکھا تحریک انصاف کی کوٹلہ میں مسائل کے حل کے لئے جاری احتجاجی تحریک میں تمام اپوزیشن پارٹیوں ‘ وکلاء ‘ تاجروں اور سول سوسائٹی کو باضابطہ دعوت دیں گے اب جو خاموش رہا وہ بھی شامل گناہ ہو گا ۔

تحریک انصاف کوٹلہ حلقہ کے مسائل کے حل تک احتجاج جاری رکھیں گے ۔ اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار ان اور کارکنان تحریک انصاف کے احتجاج کی کال کی حمایت کریں ۔ سردار جاوید ایوب نے ظلم کی انتہا کر دی ۔ حلقہ کوٹلہ مسائلستان بن گیا ہے ۔ فرضی منصوبے اور ناقص تعمیر سے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ۔ حلقے کے تعلیمی ادارے ‘ ہسپتالوں اور سڑکوں کی حالت زار قابل تشویش ‘ وزیر موصوف سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں ۔

” ن “ لیگ اور مسلم کانفرنس کے نمائندگان حلقہ کوٹلہ کی بے حسی بھی قابل افسوس ہے ۔ عوام استحصال کرنے والوں کو اور ظلم کے سامنے خاموش رہنے والوں کوکو پہچان لیں وہ وقت دور نہیں جب عوام کا ہاتھ اور حکمرانوں کا گریبان ہو گا۔ آئندہ الیکشن میں عوام ہمارا ساتھ دیں گے ۔ گزشتہ چار سالوں میں عوام کے حقوق کے حصول اورمسائل اجاگر کرنے کے لئے بے پناہ کام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے زندگی مفلوج ہے ۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ عوام احتجاج کی تیاری کریں ۔رابطہ مہم کے دوران کوٹلہ میں گھر گھر جائیں گے ۔ حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو راست اقدام سے گریز نہیں کریں گے ۔