کراچی ‘گزری میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ‘3افراد زخمی

جمعہ 30 جنوری 2015 12:59

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے گزری میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ گزری پل پر تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوگیا ،حادثے میں 4 افراد زخمی ہوئے،انہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ ایک زخمی اسد نے دم توڑ دیا ۔ دیگر زخمیوں نعمان،وسیم اور غلام حسین کو جناح ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے -

متعلقہ عنوان :