بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ ‘ دو خواتین زخمی ‘ مکانات کو نقصان پہنچا ‘ پنجاب رینجرز کی جوابی کارروائی ‘ بھارتی توپیں خاموش

جمعہ 30 جنوری 2015 13:04

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) بھارتی باڈر سیکورٹی فورس کی جانب سے ورکنگ باوٴنڈری کے قریب پاکستانی دیہات پر بلااشتعال شدید گولہ باری کے نتیجے میں دو خواتین زخمی ہوگئے ‘کئی مکانات کو نقصان پہنچا ‘ پنجاب رینجرز کی جوابی کارروائی کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں ۔ اطلاعات کے مطابق گولہ باری کا نشانہ بننے والے دیہات میں شارواہ، جوئیاں، ہرپل، انولا،دھمالا، بجرہ گڑھی،عمیروالا، تھٹی مندروال، رنگور، بھاگی یاری شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چناب رینجرز کے مطابق، بی ایس ایف نے دو دن تک خاموشی کے بعد شام سات بجے بھاری گولہ باری شروع کر دی جو رات گئے تک جاری رہی کھیتوں میں گرنے والے کچھ بھارتی شیل پھٹ نہ سکے تاہم دوسرے شیلوں کی وجہ سے مختلف مکانوں کو نقصان پہنچا معراجکے سیکٹر کے گاوٴں اکھنور گاوٴں میں مارٹر گولے گرنے سے 2 بہنیں نسرین اور سلمیٰ شدید زخمی ہو گئیں حکام نے بتایا کہ چناب رینجرز کی موثر جوابی کارروائی پر ہندوستانی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔رینجرز حکام نے بتایا کہ بی ایس ایف نے جنگ بندی معاہدہ کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں کی مدد سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔