چنیوٹ میں گھریلو ناچاقی پر بیوی نے سوئے ہوئے شوہر پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ‘ حالت تشویشناک

جمعہ 30 جنوری 2015 13:04

چنیوٹ میں گھریلو ناچاقی پر بیوی نے سوئے ہوئے شوہر پر پٹرول چھڑک کر آگ ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) چنیوٹ میں گھریلو ناچاقی پر بیوی نے سوئے ہوئے شوہر پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ‘متاثرہ شخص کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا ‘ حالت تشویشناک ہے ذرائع کے مطابق چنیوٹ کے میں لاہور روڈ نواحی علاقہ قاضی ہرلاں میں یہ واقعہ پیش آیا۔گھریلو ناچاقی پر بیوی نے سوئے ہوئے شوہر محمد اسلم ولد نور محمد پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔

(جاری ہے)

آگ لگنے سے 40 سالہ شخص بْری طرح جھلس گیا، جیسے تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال کے بعد الائیڈہسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا ۔نور محمد کی اپنی بیوی کے ساتھ معاشی حالات کی خرابی کے باعث ناچاقی رہتی تھی۔جمعرات اور جمعہ کی شب بھی دونوں میں جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد وہ سو گئے البتہ صبح 5 بجے کے قریب نور محمد کی بیوی نے اٹھ کر اس پر پٹرول چھڑک دیا اور اسے آگ لگا دی رپورٹ کے مطابق بیوی شوہر کو آگ لگانے کے بعد فرار ہو گئی۔