پشین ‘ سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ‘ طالبان کمانڈرسمیت تین دہشتگرد گرفتار ‘ اسلحہ و بارود بر آمد

جمعہ 30 جنوری 2015 13:06

پشین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) پشین میں سیکورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے ایک کمانڈر سمیت تین دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گولہ باردو برآمد کر لیا ‘علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا سیکورٹی ذرائع کے مطابق پشین کے علاقے کلی شیخ زئی اور کلی ترک میں سیکورٹی فورسسز نے کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے ایک اہم کمانڈر سمیت تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ باردو بھی برآمد ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں دوسری جانب چمن کے علاقے میں بھی سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران پانچ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا

متعلقہ عنوان :