آئی سی سی کی جانب سے محمد عامر پر عائد پابندی کا خاتمہ خوش آئند ہے ، سلمان بٹ
جمعہ 30 جنوری 2015 13:26
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے آئی سی سی کی جانب سے محمد عامر پر عائد پابندی کے خاتمے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اب ان پر عائد پابندی بھی ختم ہو جائے گی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان بٹ نے محمد عامر کی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھیں معلوم تھا کہ عامر بحال ہو جائیں گے، اب وہ پْرامید ہیں کہ آئی سی سی کی اگلی میٹنگ میں ان پر عائد پابندی بھی ختم کر دی جائے گی۔
یاد رہے کہ آئی سی سی نے دبئی میں ہونے والے اجلاس میں عامر پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے انہیں ڈویسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔2010 میں انگلینڈ کے خلاف ہونے والے ٹیسٹ میچ میں اسپاٹ فکسنگ کرنے کے الزام میں اس وقت کے قومی ٹیم کے کپتان سلمان بٹ، محمد عامر اور محمد آصف پر پابندی عائد کردی تھی۔(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں سابق کپتان نے کہا کہ کرکٹ کی دنیا میں بحالی کے بعد کارکردگی سے اندازہ لگایا جائے گا کہ کون کھیل کے لیے فٹ ہے، مجھے چار برس کے دوران کوئی انجری نہیں ہوئی، میں مکمل فٹ اور پریکٹس جاری رکھے ہوئے ہوں۔اس موقع پر کرکٹر سلمان نے اپنے ساتھیوں کو ورلڈکپ میں کامیابی کی دعا کی اور خود بھی مستقبل میں بہتر انسان بن کر کھیلنے کا اعلان کیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.