پاکستان اور افغانستان کے مابین 6فروری کو پنجاب سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے فٹ بال میچ کے انتظامات مکمل

جمعہ 30 جنوری 2015 14:04

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل (ر) احمد یار خان لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین 6فروری کو پنجاب سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے فٹ بال میچ کے انعقاد کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور اس سلسلہ میں پنجاب سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عثمان انور نے بھی پی ایف ایف کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروادی ہے۔