ورلڈ کپ میں کئی سینئر کھلاڑی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کریں گے
جمعہ 30 جنوری 2015 14:11
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) ورلڈکپ 2015 میں جہاں بہت سے نئے کھلاڑیوں کو اپنے جوہر دکھانے کا موقع ملے گا وہیں سب سے زیادہ تجربہ رکھنے والے کھلاڑی بھی میدان میں اتریں گے ، سری لنکا کیمایہ ناز بیٹسمین مہیلا جے وردھنے ورلڈکپ 2015 کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی ہیں جنہوں نے 1997 سے کرکٹ کا آغازکرتے ہوئے اب تک 4 ورلڈ کپ اورمجموعی طور پر 33 میچ کھیلے ہیں ، سری لنکا ہی کے کمار سنگا کارا بھی کیریئر کا چوتھا ورلڈ کپ کھیلنے جا رہے ہیں ، وہ اب تک 30 میچوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے برینڈن میکلم اس فہرست میں تیسرے نمبر پر براجمان ہیں جو 3 ٹورنامنٹ میں 25 میچز کھیل چکے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ڈینئیل ویٹوری کل 23 میچ کھیل کر پانچویں نمبر پر ہیں۔(جاری ہے)
چار ورلڈ کپس اور 20 میچوں میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے بوم بوم آفریدی کا نمبر پانچ ہے۔ چھٹے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے کالی آندھی کہلائے جانے والے کرس گیل ہیں جو کہ 3 ورلڈ کپس میں 20 میچ کھیل چکے ہیں۔
ساتویں پوزیشن بھی سری لنکن کھلاری تلکرتنے دلشان کے پاس ہے جو کہ ورلڈ کپ 2015 میں تیسری دفعہ رونما ہونگے اوروہ اب بھی اب تک 20 میچ کھیل چکے ہیں۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 3 ورلڈ کپس اور 19 میچوں کے ساتھ آٹھویں نمبر پر فائز ہیں ، دو ورلڈ کپس اور 18 میچوں میں جلوہ گر ہونے والے آسٹریلوی کھلاڑی مائیکل کلارک نویں تجربہ کار کھلاڑی ہیں ، پاکستانی کھلاڑی یونس خان نے 3 ٹورنامنٹ اور 16 میچ کھیل کر دسویں پوزیشن تھام رکھی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم کے معاملے پر خود سے منسوب سخت بیان کی تردید کردی
-
گیل مونفلس میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے
-
چوتھے ٹی ٹونٹی میں رنز کے انبار لگنے کا امکان
-
کیا محمد رضوان آئرلینڈ جائیں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.