ایس ای سی پی سکوک جاری کے لئے ریگولیٹری فریم ورک جاری کرے گا

جمعہ 30 جنوری 2015 14:12

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن اسلامی مالیاتی نظام کے فروغ کے لئے کیپیٹل مارکیٹ میں سکوک جاری کرنے کے ریگولیشن جلدجاری کرے گا۔ یہ ریگولیشن کمپنیز آرڈیننس 1984ء کے سیکشن506Aکے تحت جاری کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سکوک کارپوریٹ سیکٹر کے لئے کیپٹل مارکیٹ سے فنڈز حاصل کرنے کے لیے ایک اہم ذریعہ ہیں جن میں میوچل فنڈز‘ ایمپلائیز فنڈز‘سرمایہ کاری بینک‘ کمرشل بینک اور دیگر نان بینکنگ فنانشل کمپنیاں سرمایہ کاری کر سکیں گی۔

ان ریگولیشن کے مطابق سکوک جاری کرنے والی کمپنیوں کو شریعہ ایڈوائزر اور انوسٹمنٹ ایجنٹ تعینات کرنے ہوں گے ۔ شریعہ ایڈوائزر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جاری کئے جاری والے سکوک شریعہ کے مطابق ہیں جبکہ انوسٹمنٹ ایجنٹ سکوک کی مارکیٹنگ کرنے اور سرمایہ کاروں کے مفادات کوتحفظ فراہم کریں گے۔ ایس ای سی پی نے سکوک ریگولیشن پر عوامی رائے عامہ حاصل کر گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :