"بیٹے سے متعلق اطلاعات میڈیا سے ہی مل رہی ہیں"

داعش کے ہاں یرغمال اردنی ہواباز کے والد کا 'العربیہ' کو انٹرویو

جمعہ 30 جنوری 2015 14:12

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء)شام میں دولت اسلامی 'داعش' کے ہاں یرغمال اردنی ہواباز کے والد صافی الکساسبہ نے 'العربیہ' نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کی رہائی اردنی مملکت کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

اردنی فرمانروا سے اپنی ملاقات کے بارے میں صافی الکساسبہ نے بتایا کہ شاہ عبداللہ الثانی نے انہیں یقین دلایا ہے کہ معاذ الکساسبہ کی رہائی ممکن بنانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ معاذ کے گھر والوں کو صرف وہی معلومات ہیں جو میڈیا کے ذریعے سامنے آ رہی ہیں، انہیں کسی قسم کے پیغامات موصول نہیں ہو رہے ہیں۔اردنی پائیلٹ پائیلٹ معاذ الکساسبہ نے داعش سے اپنے بیٹے کی رہائی کے لئے اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ معاذ الکساسبہ زندہ رہیں گے۔