ویلنگٹن :قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں پاکستانی ہائی کمشنر کا استقبالیہ،نیوزی لینڈ کے سابق کپتان رچرڈ ہیڈلی بھی موجود تھے

جمعہ 30 جنوری 2015 14:13

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) ون ڈے سیریز کے لیے نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں نیوزی لینڈ میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر محترمہ زہرا اکبری نے استقبالیہ دیا۔ اس موقع پر نیوزی لینڈ کے سابق کپتان رچرڈ ہیڈلی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے کہا کہ میگا ایونٹ کے لیے منتخب کردہ پاکستان ٹیم متوازن ہے،اسکواڈ میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو میچ کا نقشہ پلٹنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب اب تک1992 کے ورلڈ کپ میں سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف فتح اور پھر فائنل میں کامیابی کو نہیں بھلاسکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :