پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ڈیوپ کیلئے4 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

جمعہ 30 جنوری 2015 14:13

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن نے 4سے6 مارچ تک کولمبو میں ہونے والے ڈیوس کپ میچ کے لئے چار رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں ٹرائلز سے مستثنٰی اسٹار قومی کھلاڑی اعصام الحق اور عقیل خان بھی شامل ہیں، پی ٹی ایف کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اور فیڈریشن کے ایگزیکٹیو نائب صدر سعید حئی نے ٹرائلز کے بعد ٹیم کا اعلان کیا، جس میں عابد علی اکبر اور احمد چوہدری بھی شامل ہیں، سابق قومی کھلاڑی رشید ملک نان پلیئنگ کپتان ہونگے،پاکستان ٹیم نیوٹرل مقام پرمارچ میں کویت کے خلاف ڈیوس کپ کا میچ کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :