بدین کے قریبی شہر لنواری شریف کے گروپ اے اور گروپ بی میں تیس سالوں سے بھی زائد چلنے والا تصادم بل آخر اختتام کو پہنچا

جمعہ 30 جنوری 2015 14:19

بدین(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار_ 30جنوری 2015ء)بدین کے قریبی شہر لنواری شریف کے گروپ اے اور گروپ بی میں تیس سالوں سے بھی زائد چلنے والا تصادم بل آخر اختتام کو پہنچا دونوں فریقین کی مشترکہ پریس کانفرنس، بدین پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران پریس کلب کے باہر پانچ سے زائد پولیس موبائیل اور باری نفری پہنچ گئی کسی بھی نا خوش گوار واقعے کو روکنے کے لیئے پولیس چوکنا تھی جبکہ اس لڑائی میں میں اب تک بیس سے زائد جانیں جا چکی ہیں، گذشتہ روز لنواری شریف میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ہوٹل پر بیٹھا ایک شخص سخت زخمی ہوگیا تھا جس کو تشویش ناک حالت میں حیدرآباد منتقل کیا گیا تھا جس کے رد عمل میں پورا شہر بند ہوگیا جس کے بعد دونوں گروپوں نے بدین پریس کلب آکر مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں بدین کے قریب لنواری شریف میں ہونے والے تصادم سے لاتعلقی کا اظہار کیا گیا اے گروپ کے عبدالرحمان بلوچ، شجاع محمد ٹالپر، نبی بخش گوپانگ، بی گروپ کے نبی بخش ٹالپر، محمد اکرم بھٹو، عبدالقادر گاڈاہی، انور بخش ٹالپر اوردونوں گروپوں کے بیس سے زائد دیگر افرادنے صحافیوں کو بتایا کہ اس وقت لنواری شریف کے دونوں گروپوں میں کوئی اختلاف نہیں ہے ، شہر میں ایک منشیات فروش اور جرائم پیشہ گروپ جو کہ دس سے بارہ لوگوں پر مشتمل ہے جن کو پولیس کی حاصل ہے جو شراب اور منشیات اور دیگر جرائم میں ملوث ہے انہیں ٹولے کے کچھ افراد نے ہوٹل پر بیٹھے ہوئے نوجوان خدا بخش جونیجو کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا، انہوں نے واضع کیا کہ درگاہ کے دونوں گروپوں نے انتظامیہ کو پہلے ہی جرائیم پیشہ افراد کی نشاندھی کی تھی مگر بر وقت اقدام نا اٹھانے کے باعث یہ واقعہ پیش آیا جس کا دونوں گروپوں سے کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے اس واقعی کی مذہمت کرتے ہوئے ضلعی انتظا میہ سے مطالبہ کیا کہ لنواری شریف پولیس پوسٹ کے عملے کو معطل کیا جائے جو کہ جرائیم پیشہ افرا کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا جس کی ذمیداری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

۔