گورنر پنجاب کا استعفیٰ شریف برادران کے انداز حکمرانی کے خلاف بھرپور عدم اعتماد کا عملی ثبوت ہے، سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات

جمعہ 30 جنوری 2015 14:23

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات چوہدری سعید اقبال نے کہا کہ گورنر پنجاب کا استعفیٰ ن لیگ کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے ۔ شریف برادران کے انداز حکمرانی کے خلاف بھرپور عدم اعتماد کا عملی ثبوت ہے گورنر پنجاب چوہدری سرور کا شریف برادران کے رویے کے خلاف یہ کہنا کہ جس ملک کے حکمران سچ سننے سے گھبراتے ہوں اور جہاں پر سچ بولنے کا قحط ہو وہ حکمران تاریخ کا دھارا کیسے بدلیں گے؟ اور پاکستان کو فلاحی ریاست کیسے بنائے گے۔

سابق گورنر نے میاں شہباز شریف کی آمرانہ روش اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف اکثر و بیشتر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن سترہ ماہ بعد ہی ن لیگ کے چہیتے گورنر نے لاہوری شریفوں سے اپنا ناطہ توڑ لیا جو کہ ن لیگ کی حکمرانی کیلئے بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کے استعفیٰ اور شریف برادران کی ناکام پالیسیوں کے خلاف اپنے رد عمل کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس سٹیٹ بن چکا ہے جہاں کسی غریب آدمی کو حکومتی اداروں سے انصاف نہیں ملتا اور بااثر مافیہ قانون آئن کی کھلے عام روند رہا ہے رمضان شوگر مل کے اسسٹنٹ محمد علی اور ان کی اہلیہ آمنہ علی سمیت بچوں کی گرفتاری پنجاب حکومت کے ظلم و جبر کی کھلی داستان ہے جس کی پیپلز پارٹی بھرپور مذمت کرتی ہے۔