وزیر اعلیٰ پنجاب نے فیصل آبادمیں گاڑیوں کی پارکنگ کے سنگین مسئلہ کو حل کرنے کے لئے تین سو کروڑروپے کے فنڈز جاری کردیئے

جمعہ 30 جنوری 2015 14:24

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے فیصل آبادمیں گاڑیوں کی پارکنگ کے سنگین مسئلہ کو حل کرنے کے لئے مختلف مقامات پر پارکنگ پلازوں کی تعمیر کیلئے تین سو کروڑروپے کے فنڈز جاری کردیئے۔یہ بات سٹی گورنمنٹ کے ترجمان نے اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء کو بتائی۔ڈی سی او نورالا مین مینگل نے بتایا کہ آٹھوں بازاروں اور سرکلر روڈ پر گاڑیوں کی پارکنگ کے مسئلہ کے جدید اوردیر پاحل کیلئے بیرون کچہری بازارذیل گھر کی خالی جگہ،بیرون چنیوٹ بازاراولڈ مےئر ہاؤس اوربیرون کارخانہ بازار سابقہ میونسپل کارپوریشن کی جگہ پرمستقبل کی ضرورتوں سے ہم آہنگ بلند وبالا پارکنگ پلازے تعمیر کئے جائیں گے تاہم فیصل آباد پارکنگ کمپنی کی طرف سے ابتدائی طور پر کچہری بازار میں گاڑیوں کی ماڈل پارکنگ کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس کے لئے دکانداروں اورشہریوں کو تعاون کرنا چاہیے تاکہ اس نظام کو کامیاب بنا یا جاسکے۔

(جاری ہے)

کچہری بازار میں شہریوں ،دکانداروں اورتاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی او نے کہا کہ پارکنگ کے سلسلے میں ہر ممکن سہولیات کا خیال رکھا جائے گا لیکن پارکنگ سٹاف سے بد سلوکی،جھگڑااورزیادتی کو قطعا برداشت نہیں کیا جائے گا اور سرکاری فرائض کی انجام دہی میں خلل ڈالنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔انہوں نے موقع پر موجود افسران کو فٹ پاتھس پر تجاوزات کو فوری ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے پارکنگ سٹاف سے کہا کہ وہ بازاروں کی گلیوں میں جانے والے راستوں پر گاڑیاں پارک نہ کرائیں۔

متعلقہ عنوان :