شکا پور : امام بار گاہ میں دھماکہ

جمعہ 30 جنوری 2015 14:27

شکار پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء) صوبہ سندھ کے شہر شکار پور میں واقع ایک امام بارگاہ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شکار پور کے علاقے لکھی در کی ایک امام بارگاہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران بم دھماکا ہوا جس کے دوران چار افراد ہلاک ہو گئے ایس ایس پی شکا رپور ثاقب اسماعیل نے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم چالیس افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جن میں ست متعدد کی حالت اسپتال میں تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

تاحال دھماکے کی نو عیت کا علم نہیں ہو سکا تاہم ابتدائی طور پر اسے خود کش دھماکا ہی بتایا جا رہا ہے۔ دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے دوسری جانب بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی سکھر سے طلب کر لیا گیا ہے۔