سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور محمد یوسف نے محمد عامر کے حوالے سے فیصلے کو خوش آئند قرار دیدیا

جمعہ 30 جنوری 2015 14:30

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور محمد یوسف نے محمد عامر کے حوالے سے فیصلے کو خوش آئند قرار دیدیا آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) نے گزشتہ روز عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھلینے کی اجازت دے دی۔عامر کی سزا رواں برس ستمبر میں ختم ہو رہی تھی۔اسپاٹ فکسنگ کیس میں محمد عامر پر 2010 میں پانچ سال کرکٹ کھیلنے کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

وسیم نے غیر ملکی خبررساں ادارے بتایا ' ایک نوجوان لڑکے نے غلطی کی جس پر اسے سزا بھی مل گئی'۔

(جاری ہے)

'بطور قوم ہمیں عامر کو معاف کر دینا چاہیئے کیونکہ انہوں نے پابندی کے شکار کھلاڑیوں کیلئے لازم بحالی پروگرام بھی مکمل کیا'۔'ہمیں معاف کرنے اور بھلا دینے کی پالیسی پر چلنا چاہیئے۔ عامر کو بھی دکھانا چاہیئے کہ وہ اب بدل چکے ہیں'۔دوسری جانب، سابق کپتان اور کلاسک ٹیسٹ بلے باز محمد یوسف نے کہا ہے کہ عامر کو 'کھلے دل ' کے ساتھ خوش آمدید کہا جانا چاہیے۔'انہوں نے اپنی سزا بھگت لی ہے۔ میرے خیال میں وہ پہلے کی طرح ہی کارگر ثابت ہوں گے'۔انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا 'ایک باصلاحیت کھلاڑی کا واپس آنا بہت اچھی بات ہے۔ امید ہے کہ وہ اپنی غلطیاں نہیں دہرائیں گے

متعلقہ عنوان :