ایف بی آر نے گریڈ 19 کے دو جبکہ گریڈ 16 کے ایک کسٹم افسر کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

جمعہ 30 جنوری 2015 14:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) ایف بی آر نے گریڈ 19 کے دو جبکہ گریڈ 16 کے ایک کسٹم افسر کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ کراچی عمر شفیق کو ایڈیشنل کلیکٹر ماڈل کسٹم کلیکٹوریٹ حیدر آباد جبکہ اس کے پیش رو ایڈیشنل ڈائریکٹر ماڈل کسٹم کلیکٹوریٹ حیدر آباد کو ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ کسٹم کراچی تعینات کر دیا گیا جبکہ سپرنٹنڈنٹ ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ایف بی آر کراچی ظفر اقبال کو سپرنٹنڈنٹ ماڈل کسٹم کلیکٹوریٹ حیدرآباد تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیل ہونے والے افسران ایف بی آر کے اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء سسٹم کے ذریعے اپنی چارج لینے اور دینے کی سہولت لے سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :