چین‘ ٹریفک حادثہ‘ 6 افراد ہلاک‘ 8 زخمی

جمعہ 30 جنوری 2015 14:35

بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء)چین میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یووان ہائی وے پر ایک کار اور منی بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں