عوام کودرپیش مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اورعلاقہ کی ترقی اولین ترجیح ہوگی،حافظ محمدابراہیم لہڑی

جمعہ 30 جنوری 2015 14:40

سوراب(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) نومنتخب وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل قلات حافظ محمدابراہیم لہڑی نے کہا کہ عوام کودرپیش مسائل کے حل کے لیئے عملی اقدامات اورعلاقہ کی ترقی اولین ترجیح ہوگی،اتحادی جماعتوں ،پارٹی قائدین اورکارکنان نے جواعتمادکیاہے ،اس پرپورااترنے کے لیئے اپنی تمام ترصلاحیتیں صرف کریں گے ،میری خدمات بلاامتیازسیاسی ونظریاتی تعلق کے ضلع کے تمام عوام کے لیئے ہوں گی ،ان خیالات کااظہار انہو ں نے مولی ، سوراب سمیت دیگرعلاقوں سے مبارکباددینے کے لیئے آئے ہوئے وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پرجمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیرمولاناآغامحمودشاہ ،ضلعی ناظم اطلاعات وممبرڈسٹرکٹ کونسل مولانامحمدقاسم فاروقی ،نامزدوائس چیئرمین میونسپل کمیٹی مولانا فضل الرحمان شاہ،ممبرڈسٹرکٹ کونسل عطاء اللہ شاہ سمیت دیگررہنماء بھی موجودتھے ،حافظ محمدابراہیم لہڑی کاکہناتھاکہ علاقہ اورعوام کے مفاد کے لیئے سیاسی قائدین نے جس رواداری اورسیاسی مفاہمت کامظاہرہ کیااس کی مثبت اثرات مرتب ہوں گے ،قلات کے باشعورعوام نے آغامحمودشاہ ، میرنعمت اللہ خان زہری ،میرخالدلانگواوردیگرسیاسی رہنماؤں کی دوراندیشی پرمبنی فیصلوں کے سراہتے ہوئے اس کے بدلے اتحادی جماعتوں کے نمائندوں کو شاندارکامیابی سے نوازا،اب ہماری تمام ترتوجہ یہاں کے لوگوں کی معیارزندگی میں بہتری لانے پرمرکوزہوگی ،اس وقت شہرسمیت نواحی علاقوں کے لوگوں کوبنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث جن مشکلات کاسامناہے ،بحیثیت ایک سیاسی کارکن کے ان سے بخوبی واقف ہوں ،ان شاء اللہ ان مسائل کے حل کے لئے ہرممکن جدوجہدکی جائے گی ،خصوصاً پانی ،تعلیم صحت کے حوالے سے قلات کے دیہی علاقوں میں جومشکلات درپیش ہیں،ایک مربوط منصوبے کے تحت تمام علاقوں پریکساں توجہ دیکر مسائل کے حل کے لیئے بتدریج اقدامات کئے جائیں گے ،انہوں نے کہاکہ کہ قلات کے عوام کی خوش قسمتی ہے یہاں کی ترقی اورخوشحالی کے یک نکاتی ایجنڈے پر علاقے کے تمام ترقدآورسیاسی جماعتوں جے یوآئی ،پاکستان مسلم لیگ ن ،نیشنل پارٹی اوردیگرجماعتوں کے قائدین ایک پلیٹ فارم پرمتحدہوچکے ہیں ،اب ان شاء اللہ علاقہ ترقی کے ایک نئے راہ پرگامزن ہوگا