شکارپور: امام بارگاہ میں دھماکا،20 افراد جاں بحق، 50زخمی

جمعہ 30 جنوری 2015 14:47

شکارپور: امام بارگاہ میں دھماکا،20 افراد جاں بحق، 50زخمی

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء) شکارپور کے علاقے لکھی در میں امام بارگاہ کے اندر دھماکے سے20 افراد جاں بحق اور50سے زائد زخمی ہوگئے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔وزیر اعظم نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ایس ایس پی ثاقب اسماعیل کا کہنا ہے کہ دھماکانماز جمعہ کے خطبہ کے دوران ہوا۔ تفصیلات کے مطابق دھماکا مسجد و امام بارگاہ کربلا ئے معلی میں نماز جمعہ کا خطبہ جاری تھا کہ اچانک زور دار دھماکا ہوا،دھماکے کے وقت نمازیوں کی بڑی تعدادامام بارگاہ میں موجود تھی۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی۔ پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال شکار منتقل کیا۔

(جاری ہے)

سول اسپتال کے ایم ایس نے 20افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں، تاہم فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی۔لکھی در کے علاقے میں بہت سی مساجد اور دیگر عبادت گاہیں ہیں اور یہ گنجان علاقہ ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے دھماکے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمن آصف علی زرداری، ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین اور گونر سندھ نے بھی واقعے کی مذمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :