میکسیکو ‘ ہسپتال میں گیس دھماکہ کے نتیجے میں تین بچوں سمیت 7افراد ہلاک ‘ متعدد زخمی

جمعہ 30 جنوری 2015 14:51

میکسیکو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) میکسیکو کے ہسپتال میں گیس دھماکہ کے نتیجے میں تین بچوں سمیت 7افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق میکسیکو سٹی میں واقع بچوں کے ہستال میں ٹرک کے گیس ٹینک میں دھماکہ کے باعث عمارت میں آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں 7افراد جھلس کر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 3 بچے شامل ہیں۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ حکام کے مطابق حادثہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :