چو ہدری محمد سرور کا استعفیٰ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے‘ سعدیہ سہیل رانا

جمعہ 30 جنوری 2015 14:52

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ گورنر پنجاب چو ہدری محمد سرور کا استعفیٰ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،حکمرانوں کی نااہلی ،سیاسی تنگ نظری اور خاندانی حکومت پوری قوم پر عیاں ہو چکی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شریف برادراں پاکستان کے وسائل کو ہائی جیک کیا ہوا ہے اور غریف عوام کو جمہوریت کے ثمرات دینے سے گریزاں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد سرور کو بطور گورنر پنجاب اپنا آئینی کردار ادا نہیں کرنے دیا گیا جس کی وجہ سے چوہدری محمد سرور کو استعفیٰ دینا پڑا انہوں نے کہا کہ دوسروں کی کارکردگی پر ہلکان ہونے والوں کی اپنی کارکردگی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔ جنہوں نے دو برسوں میں عوام کی مشکلات میں اضافہ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی زندگی اجیرن بن چکی ہے جبکہ حکمران صرف سب اچھا کی رٹ لگانا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف حکمرانوں کو ملکی وسائل نہیں لوٹنے دے گی۔

متعلقہ عنوان :