پنجاب ٹیچرز یونین ضلع گجرات کے زیر اہتمام گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد

جمعہ 30 جنوری 2015 15:00

کھاریاں((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء) پنجاب ٹیچرز یونین ضلع گجرات کے زیر اہتمام گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ ریلی کی قیادت پنجاب یونین ضلع گجرات کے صدر چوہدری محمد سرفراز ‘ ڈویژنل صدر پی ٹی یو ڈاکٹر آصف گوندل ‘ ضلعی صدر سینئر سٹاف ایسوسی ایشن ضلع گجرات چوہدری یٰسین وڑائچ ‘ چیئرمین جائنٹ ایکشن کمیٹی اساتذہ محمد انور بھٹی ‘ ضلعی صدر ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن چوہدری شاہد اختر باگڑی چیئرمین اپیکا ضلع گجرات چوہدری اورنگزیب نے کی ۔

ریلی کا آغاز گورنمنٹ کالج فار ٹیچرز گجرات سے ہوا اور گجرات پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہو ئی ۔ اس موقعہ پر اساتذہ راہنماؤں نے ریلی سے خطاب کیا ۔ اس موقعہ پر ضلعی صدر پی ٹی یو چوہدری محمد سر فراز نے جنرل سیکرٹری پریس کلب گجرات حسام الدین کرامت کو باداشت پیش کی ۔

(جاری ہے)

احتجاجی ریلی میں ضلع بھر سے سینکڑوں اساتذہ نے بھرپور شرکت کی ۔ ریلی کے شرکاء اساتذہ نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف اور عشق نبی ﷺ اور حب رسول ﷺ میں لکھے ہوئے بینرز ‘ پہلے کارڈز اور کتبے اٹھا رکھے تھے ‘ اساتذہ نے عشق نبی ﷺ میں زبردست نعرہ بازی کی ۔

اور نعتیں پیش کرتے رہے ۔ احتجاجی ریلی سے ضلعی صدر پی ٹی یو چوہدری محمد سر فراز ضلعی صدر ایس ایس اے چوہدری یٰسین وڑائچ ‘ ضلعی چیئرمین اپیکا چوہدری اورنگزیب ‘ ضلعی صدر ایس ای ایس چوہدری شاہد اختر باگڑی ‘ چیئر مین جائنٹ ایکشن کمیٹی ضلع گجرات محمد انور بھٹی ‘ ڈویژنل صدر پی ٹی یو ڈاکٹر آصف گوندل اور دیگر اساتذہ راہنماؤں نے خطاب کیا ۔ مقررین نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عشق رسول ﷺ اور حرمت نبی ﷺ پر اپنی جان ‘ تن ‘ من ‘ دھن سب کچھ قربان کر سکتے ہیں مگر کسی کو گستاخی نہیں کرنے دیں گے اور ہم گستاخوں کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :