کسی بھی معاشرہ کی ترقی کا راز وہاں کے اساتذہ کے کردار میں پنہاں ہے‘ڈپٹی ڈی ای او کامونکے

جمعہ 30 جنوری 2015 15:01

کامونکے(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء)کسی بھی معاشرہ کی ترقی کا راز وہاں کے اساتذہ کے کردار میں پنہاں ہے جتنا استاد محنتی اور اپنے کام سے مخلص ہو گا اتنا ہی معاشرہ سدھرے گا اور ملک تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہو گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک خالد جاوید اعوان نے گزشتہ روز گورنمنٹ ایم سی پرائمری سکول نمبر 1کے اچانک دورہ کے موقع پر کیا،انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب تعلیم کی ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہے اور سکولوں میں مناسب سہولیات بھی پہنچا نے کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو جدید علوم سے روشناس کرانے کا بھی سلسلہ جاری ہے جس سے ہمارے گورنمنٹ سکولوں کی حالت کافی بہتر ہوئی ہے۔