دہشتگردوں کا وجود انسانیت کے چہرے پر بدنما داغ ہے‘علامہ گلزار حسین چشتی

جمعہ 30 جنوری 2015 15:01

کامونکے(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء)دہشتگردوں کا وجود انسانیت کے چہرے پر بدنما داغ ہے حکومت دہشتگردوں کی بیرونی فنڈنگ اور رابطے ختم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے،حکومتی صفحوں کو فرقہ پرست دہشتگردوں کے حامیوں سے پاک کیا جائے اور دہشتگردوں کو پناہ دینے والے مدارس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مرکزی جماعت اہلسنت کامونکے کے ناظم علامہ گلزار حسین چشتی نے گزشتہ روز جامع مسجد بلال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ضرب عضب پاکستان کو بچانے کی جنگ ہے،نیشنل ایکشن پلان کو مصلحتوں کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے،انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکے بنانے والے خاک ہو جائیں گے عظمت مصطفیٰ کا پرچم لہراتا رہے گاتحفظ ناموس رسالت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،گستاخانہ خاکوں پر مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی افسوس ناک ہے توہین آمیز خاکوں کے خلاف حکومتی سطح پر سخت احتجاج کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں سے مسلمانوں کی دل آزاری کرنے والے بڑے مجرم ہیں مسلم حکمران خاموش نہ بیٹھیں،اسرائیل کی جانب سے فرانسیسی گستاخانہ رسالے کو مفت تقسیم کرنے کا اعلان واضع کرتا ہے کہ خاکوں کے پیچھے اسرائیل موجود ہے۔