مفاد پرست سیاستدان اپنے مفاد کی سیاست کرکے عوام کے حقوق کو پامال کررہے ہیں‘شاہد رفیق اعوان

جمعہ 30 جنوری 2015 15:01

کامونکے(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء)مفاد پرست سیاستدان اپنے مفاد کی سیاست کرکے عوام کے حقوق کو پامال کررہے ہیں ایسے سیاستدان عوام کو گمراہ کرکے مسلم لیگ (ن) کی حکومت اورجمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ(ن) یوکے شاہد رفیق اعوان نے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف ملک وقوم کو دہشت گردی انتہاپسندی اورموجودہ بحرانوں سے نجات دلاکرملک میں استحکام امن اور پوری قوم کو متحد کرنا چاہتے ہیں تاکہ سب کو ترقی اورخوشحالی کے یکساں مواقع فراہم ہوسکیں ،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت جمہوری اندازمیں آئین اورقانون کے مطابق عوام کی خدمت کررہی ہے کسی بھی سیاسی جماعت کے خلاف کوئی انتقامی کاروائی نہیں کررہی البتہ ملک وقوم کو نقصان پہنچانے والے دہشت گرد ملک دشمن عناصرکوکسی صورت معاف نہیں کریں گے ان کیخلاف بھرپورکارروائی جاری رہے گی اور ملک و قوم کے جان ومال کی حفاظت کی ذمہ داری کو پوراکیا جائے۔