مقامی شہریوں نے یہودی شدت پسندوں کی بچے کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

جمعہ 30 جنوری 2015 15:04

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی شرپسندوں نے شہید فلسطینی نوجوان غسان ابو جمل کے بیٹے کو اغواء کرنے کی کوشش کی جسے مقامی شہریوں نے ناکام بنا دیا۔

(جاری ہے)

شہید غسان ابو جمل کے بھائی معاویہ نے میڈیا کو بتایا کہ غزہ کا ایک بیٹا محمد بیت المقدس کے ہسپتال میں اپنے کزنوں کے ہمراہ گیا وہ ہسپتال کے ایک پارک میں کھیل کود میں مصروف تھا کہ اس دوران کچھ یہودی آباد کاروں نے اسے پکڑا اور جلدی سے ارمن ھنیسیف یہودی کالونی کی طرف فرار ہوگئے تاہم اس کے کزنوں کو جیسے ہی پتا چلا انہوں نے یہودیوں کا پیچھا کیا اور کالونی میں داخل ہونے سے قبل ہی اسے چھڑا کرلے آئے۔واقعے کے بعد یہودی آباد کار ایک گاڑی میں سوار ہوکر فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :