تھانہ فقیروالی کی حوالات سے ڈکیتی کا ملزم فرار دو پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی درج

جمعہ 30 جنوری 2015 15:05

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) تھانہ فقیروالی کی حوالات سے ڈکیتی کا ملزم فرار دو پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی درج تفصیل کے مطا بق تھانہ فقیروالی میں چند دنوں سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم نعیم گرفتار تھا پتہ چلا ہے کہ گزشتہ رات ملزم نے پولیس اہلکار سے اپنی بیڑیاں کھولنے کے لئے چابی مانگی کہا کہ میں نے واش روم جانا ہے پولیس ملازم نے چابیاں دے دیں اس نے واش روم سے واپسی آکر چال بازی سے حوالات کے دروازے کی ایک چابی نکا ل کر بقیہ چابیاں پولیس ملازم کو دے دی ڈکیتی کے ملزم نے رات کے وقت موقع اس وقت فائدہ اٹھایا جب سارے پولیس اہلکار نیند کے مزے لینے لگے موقع ہاتھ لگتے ہی ملزم حوالات کھول کر حوالات کے تالے کی چابی لے کر فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا غفلت اور لاپروائی پر ایکشن لیتے ہو ئے نائب محرر اور ایک سنتری کے خلاف تھانہ فقیروالی میں مقدمہ درج کر لیا گیا اور دونوں پولیس اہلکاروں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ڈی ایس پی سرکل سید نوازش علی بخاری نے چار کمیٹاں تشکیل دے کر فوری طور پر ملزمان پکڑنے کے احکامات جاری کر دئے اور میڈیا کو بتایا کی ملزم جلد از جلد گرفتار ہو جائے گا ملزم جتنا بھی بڑا ہو پولیس کی پکڑسے نہیں بھاگ سکتا ۔

متعلقہ عنوان :