پانچ سال میں پاکستان کی برائلر مرغی کی پیداوار تین ارب سالانہ تک بڑھائی جاسکتی ہے، پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن

جمعہ 30 جنوری 2015 15:06

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پانچ سال میں پاکستان کی برائلر مرغی کی پیداوار تین ارب سالانہ تک بڑھائی جاسکتی ہے، حکومت مارکیٹ میں مداخلت کے بجائے پورے سال کیلئے قیمتوں کا تعین کرے۔

(جاری ہے)

پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر مصطفی کمال نے کہا کہ زیادہ تر پولٹری فارمز دیہات میں قائم ہیں، جہاں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ طویل ہے، لٰہذا حکومت 24گھنٹے بجلی کی فراہمی یقینی بنائے، انہوں نے کہا کہ طلب حد سے تجاوز کرجائے تو قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے،حکومت بڑھتی قیمتوں پر مداخلت کرتی ہے، بہتر ہوگا کہ حکومت پولٹری مارکیٹ میں مداخلت کے بجائے پورے سال کیلئے مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں کو طے کرے یا مارکیٹ کو قیمتوں کا تعین کرنے دے۔

متعلقہ عنوان :