کراچی میں امن وامان کے حوالے سے تمام جماعتوں کو حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہیں،عباس آفریدی

جمعہ 30 جنوری 2015 16:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) وفاقی وزیر ٹیکسٹائل عباس آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی میں امن وامان کے حوالے سے تمام جماعتوں کو حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہیں اور آپس میں ایک دوسرے پر الزام تراشی بند ہونی چاہیے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ٹیکسٹائل نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو کراچی میں امن وامان کے حوالے سے حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہیے کیونکہ کراچی پاکستان کی معیشت کا حب ہے اگر کراچی میں امن ہوگا تو ملک میں امن ہوگا اگر کراچی میں کوئی مسئلہ ہوا تو پورا ملک پریشان ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتو ں کو ایک دوسرے پر الزاما تراشی کی بجائے امن کیلئے متحد ہونا چاہیے

متعلقہ عنوان :