سندھ میں گورنرراج یا مارشل لاء لگا دیا جائے،سینیٹر طاہر مشہدی

جمعہ 30 جنوری 2015 16:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) ایم کیو ایم کے رہنما سینیٹر طاہر مشہدی پارٹی کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے حوالے سے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ میں گورنرراج یا پھر مارشل لاء لگا دیا جائے ۔ جمعہ کے روز سینیٹر طاہر مشہدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں انسان کو انسان نہیں سمجھا جارہا اور دو سال کے دوران دو سو سے زائد ایم کیو ایم کے کارکنوں کو ہلاک کیا گیا جن میں تین ایم پی ایز بھی شامل تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے جو ٹارگٹ کلنگ کراچی میں جاری تھی آج بھی اسی طرح جاری ہے ۔ وزیراعظم نواز شریف کا دورہ کراچی خوش آئند ہے لیکن سنجیدگی سے فیصلے بھی ہونے چاہیے کیونکہ یہ سندھ کے مستقبل کا فیصلہ کیا ہے جبکہ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر حکومت کراچی میں امن وامان کرنے کے حوالے سے ناکام ہوگئی ہے تو سندھ میں گورنر راج یا مارشل لاء لگا دیا جائے جبکہ اس موقع پر ایم کیو ایم کی سینیٹر نسرین جلیل نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک قوم کیخلاف آپریشن کررہے ہیں اور اس میں سندھ حکومت کی بھی مرضی شامل ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس حوالے سے نوٹس لے ۔

متعلقہ عنوان :