اچھی کارکردگی کے افسران ،و عملے کی حوصلہ افزائی خراب کارکردگی پر احتساب ہوگا‘شہباز شریف

جمعہ 30 جنوری 2015 16:15

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء)وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم،صحت،امن عامہ اور دیگر سماجی شعبوں میں بہتری کیلئے ضروری اصلاحات کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا کہ محکموں اور اداروں میں جزا اور سزا کا نظام انتہائی ضروری ہے۔تعلیم،صحت عامہ اور دیگر سماجی شعبوں کے حوالے سے ہر ضلعے کی کارکردگی باقاعدگی سے مانٹیر ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ اچھی کارکردگی والے اضلاع کے افسران اور عملے کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ خراب کارکردگی پر باز پرس اور احتساب ہوگا۔