صنعتکار پریشانی کاشکار ہیں ، صنعتی اداروں میں فی الفور لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے ‘ راجہ عدیل

جمعہ 30 جنوری 2015 16:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) تاجر رہنما ،ایگزیکٹوممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدر راجہ عدیل نے وفاقی وزیرپانی و بجلی کی جانب سے صنعتی اداروں میں لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے اعلان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اپنے اس اعلان پر فوری طور پر عملدرآمد کروائیں اور صنعتی اداروں میں لوڈشیڈنگ ختم کروائیں ۔

انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کی وجہ سے پاکستان نے عالمی منڈی میں بہت سا حصہ کھودیا ہے ۔

(جاری ہے)

مہنگی بجلی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث پاکستان بین الاقوامی مارکیٹ میں دوسرے ممالک سے مقابلہ نہیں کرسکتا جس کے باعث صنعتکار پریشانی کاشکار ہیں اس کے ساتھ ساتھ حکومتی ریونیو میں بھی کمی واقع ہورہی ہے۔راجہ عدیل نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات چھ سال کی کم ترین سطح 44ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں اس لیے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باعث بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی بجائے فیول ایڈجسٹمنٹ ختم کرکے اسی تناسب سے کمی کی جائے تاکہ عوام اور صنعتکارں کو ریلیف مل سکے۔