اسفند یار ولی، امیر حیدر ہوتی، سردار حسین بابک کا شکار پور لکھی در امامبارگاہ میں دھماکے کی شدید مذمت

جمعہ 30 جنوری 2015 16:30

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان ، صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی اور صوبائی پارلیمانی لیڈر و ترجمان سردار حسین بابک نے شکار پور لکھی در امام بارگاہ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر انتہائی دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اے این پی سیکرٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں اُنہوں نے کہا کہ بے گناہ انسانوں کی جانیں لینا انسانیت سوز فعل ہے جس کی اجازت دُنیا کاکوئی مذہب نہیں دیتا۔ اُنہوں نے کہا کہ مساجد اور امام بارگاہوں میں دھماکے کرنے والے اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکتے۔ پارٹی رہنماؤں نے واقعے میں شہید ہونے والوں کیلئے دُعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دُعا کی۔