جان کیری کو جرمانہ ، ایسی کیا وجہ تھی؟؟

جمعہ 30 جنوری 2015 16:31

جان کیری کو جرمانہ ، ایسی کیا وجہ تھی؟؟

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء) امریکہ کے سیکر ٹری آف سٹیٹ جان کیری پر اپنے گھر کے باہر سے برف نہ ہٹانے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار کے مطابق بوسٹن کی مقامی انتظامیہ نے رواں ہفتے ہونے والی شدید برف باری کے بعد اپنے گھر کے سامنے کی سڑک پر سے برف نہ ہٹانے پر جان کیری پر50 ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا ہے امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ جان کیری بوسٹن کے بیکن ہل منشن میں رہائش پذیر ہیں جبکی ان کے گھر کے سامنے کی سڑک پنکنے اسٹریٹ کہلاتی ہے۔

ترجمان گلین جونسن کا کہنا ہے کہ جان کیری فوری طور پر جرمانہ کی رقم ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ جس وقت برفانی طوفان آیا تھا اس وقت جان کیری امریکی صدر براک اوبامہ کے ہمراہ سعودی عرب میں سعودی بادشاہ شاہ عبداللہ بن عبد العزیز کی وفات پر تعزیت کرنے کے لیے موجود تھے۔ امریکی اخبار کے مطابق شہر کی سب سے مشہور شخصیت پر جر مانہ ایک عوامی سر زنش ہے ۔ یاد رہے کہ امریکہ میں آنے والے برفانی طوفان سے کافی لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :