سی ٹی او نے پولیس ڈرائیونگ سکول کی انسپکشن کی اور انتظامات کا جائزہ لیا

جمعہ 30 جنوری 2015 16:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ ٹریفک کی روانی اور شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی دینے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے پولیس ڈرائیونگ سکول ٹھوکر نیاز بیگ کی انسپکشن کے دوران انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے مزید بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

ڈرائیونگ سکول کے زیراستعمال گاڑی کی مناسب صفائی ستھرائی نہ رکھنے پر ڈرائیور کی سرزنش کی،ایس پی ہیڈ کواٹرز رانا شجاعت اور مینیجر اٹلس ہنڈا تسلیم شجاع بھی انکے ہمراہ تھے ۔

چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ ہر شعبہ زندگی سے وابستہ مرد اور خواتین پولیس ڈرائیونگ سکول میں دلچسپی لیتے ہوئے اس سہولت سے استفادہ کررہے ہیں جو ٹریفک پولیس کی کامیابی اور پولیس عوام دوستی کی ایک مثال ہے۔انہوں نے زیر تربیت شہریوں سے بھی ملاقات کی ۔سی ٹی اونے انچارج سکول کو ہدایت کی کہ ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کرنے کیلئے آنیوالوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :