شہزاد انجم بیگ ضلعی نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی کے ممبر منتخب ، ڈی سی او لاہور محمد عثمان چیئر مین ہونگے

جمعہ 30 جنوری 2015 16:37

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) این جی او سیف چائلڈ فاؤنڈیشن کے صدر شہزاد انجم بیگ ڈسٹرکٹ نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی کے ممبر منتخب ہو گئے جس کاباقاعدہ نوٹیفیکیشن چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے کیا گیا ۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ریٹائر) محمد عثمان کمیٹی کے چیئر مین ہوں گئے ۔

(جاری ہے)

دیگر ممبران میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر،ای ڈی او ایجوکیشن،ای ڈی او ہیلتھ،ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن،ڈی او سوشل ویلفیئر،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر،نمائندہ آئی جیل،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر،ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شامل ہیں کمیٹی کا مقصد لاہور کو منشیات سے پاک کرنا اور عوام اور بلخصوص نوجوان نسل کو منشیات کی دلدل سے محفوظ رکھنا ہے شہزاد انجم بیگ انسداد منشیات لاہور آگاہی مہم میں منسٹری آف نارکوٹکس اور اے این ایف کے اشتراق سے نمایاں خدمات سر انجام دیتے ہوئے متعدد نیشنل اور انٹرنیشنل انعامات و اسناد اور شیلڈز حاصل کر چکے ہیں انہی خدمات کے سلے انہیں ضلعی نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی کا ممبر منتخب کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :