پاک جاپان تجارتی تعلقات مزید مستحکم کرینگے،ہیروشی انوماٹا

جمعہ 30 جنوری 2015 16:37

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) عفیف گروپ اور ڈپلومیٹک کال انٹرنیشنل کے چیئرمین راشد احمد صدیقی سے ان کی رہائش گاہ پر جاپان کے ایمبیسڈر ہیروشی انوماٹا نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہٴ خیال کیا اس موقع پر جاپان کے ایمبیسڈر نے کہا کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے اس کے ساتھ تجارتی تعلقات مزید مستحکم کرینگے۔

انرجی کرائیسز و دیگر پروجیکٹس میں ہر ممکن تعاون کرینگے۔ صحت و تعلیم کے منصوبے ترجیحات ہونی چاہئے ۔ جاپان کے تعلیمی اداروں میں پاکستانی طالبعلموں کی تعلیم کیلئے انہیں مناسب وظائف اور سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ تعلیم فار آل کے تحت جاپان کے تعلیمی اداروں کے دروازے ہر طالبعلم کیلئے کھلے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاپان میں 10 ہزار سے زائد پاکستانی رہائش پذیر ہیں جنہیں تمام تر سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں قابل قدر ہیں، سانحہ پشاورمیں معصوم طلباء کی اموات پر انتہائی دکھ ہے۔ راشد احمد صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاپان نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ سیلاب سمیت قدرتی آفات میں بھرپور مدد کی گئی جس کو ہر پاکستانی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انرجی سیکٹر، آٹو انڈسٹری، ریلوے، انفرااسٹرکچر پراجیکٹ اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں جاپانی سرمایہ کاروں کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں۔

پاکستان جاپان کی ٹیکنالوجی میں حاصل کی گئی ترقی سے مستفید ہونا چاہتا ہے۔ راشد صدیقی نے مزید کہا کہ دوطرفہ تجارت کے حجم پر بھی توجہ کے متقاضی ہیں۔ ٹیکسٹائل لیدر، ماربل آئٹمز و دیگر اشیاء کی برآمدات کیلئے مزید کنسیشن کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو DATA اس ایم منیر نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھانے کے اقدامات کی ضرورت ہے۔