علماء اسلامی معاشرہ اور امن کے قیام کیلئے کردار ادا کریں،علامہ سید عون نقوی

جمعہ 30 جنوری 2015 16:38

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) علی کونسل پاکستان کے تحت تربیتی نشست کا انعقاد ماجد رضا غوری کی رہائش گاہ پر کیا گیا،جس سے خطاب کے دوران مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ علماء ،خطباء ،ذاکرین ،واعظین اور حکماء پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اسلامی معاشرہ اور امن کے قیام کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ،کیونکہ امر بالمعروف کی ذمہ داری ہر شخص پر عائد ہوتی ہے تاکہ اخلاقی ،شرعی اور قانونی تقاضے پورے ہوسکیں،اس نشست میں علامہ شبیر الحسن طاہری ،علامہ فرقان حیدر عابدی،ڈاکٹر علی عباس ،علامہ عمران مہدی ،اقبال حیدر اموں،علامہ ظفر حسین اور حکیم محمد احمد زیدی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ مل کی موجودہ صورتحال کی پیش نظر سیاسی و مذہبی جماعتیں اجتماعی مفادات اور یکجہتی کیلئے کام کریں تاکہ ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکے ،اور فرقہ واریت اور دہشت گردی کی لعنت کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

تقریب میں سہیل شاہ،کامل زیدی،تہذیب زیدی،حاجی جاوید اختر اور دیگر نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا اور ہم وطنوں سے اپیل کی کہ وہ معاشرے کو پر امن بنانے کیلئے اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھیں ۔