ہنگو محکمہ تعلیم کے افسران کا توغ سرائے آئی ڈی پیز کیمپ سکول کا دورہ

جمعہ 30 جنوری 2015 16:39

ہنگو( (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء) ہنگو محکمہ تعلیم کے افسران کا توغ سرائے آئی ڈی پیز کیمپ سکول کا دورہ ،دورے کے موقع پر تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور عملہ کی حاضریاں چیک کی گئیں اطمینان کا اظہار،اساتذہ تمام تر توانائیاں بچوں کے حصول تعلیم پر صرف کریں ،ایس ڈی ای او عبدالمالک آفریدی کی ہدایات۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد افتخار کی ہدایت پر سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر ھنگو عبدالمالک آفریدی اور اے ڈی او سرکل محمد شریف نے اچانک توغ سرائے اورکزئی متاثرین کے لئے یونیسیف کی تعاون سے قائم شدہ پرائمری سکول کا دورہ کیا ،اس موقع پر متعلقہ افسران نے سکول ہذا میں جاری بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا ،مردانہ و زنانہ سکول اساتذہ کی حاضریاں بھی چیک کیں ،انہوں نے سکول کی فعال سرگرمیوں اور اساتذہ کی بہترین فرائض کی ادائیگی پر اطمینان کا اظہار کیا ،ایس ڈی ای او عبدالمالک آفریدی نے فرائض کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام متاثرہ خاندانوں کے بچوں کو حصول تعلیم اور ان کے روشن مستقبل کے لئے اپنے فرائض بہترین انداز میں انجام دینا اپنا شعار بنائیں ،انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم ہنگو ضلعی انتظامیہ کے زیر سرپرستی متاثرین اورکزئی کے نونہالوں کو تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

۔

متعلقہ عنوان :