تاجروں اور وکلاء میں مفاہمت ہوگئی ہے آئندہ 48 گھنٹے میں دونوں پارٹیوں میں باضابطہ صلح ہوجائیگی

جمعہ 30 جنوری 2015 16:45

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء) تاجروں اور وکلاء میں مفاہمت ہوگئی ہے آئندہ 48 گھنٹے میں دونوں پارٹیوں میں باضابطہ صلح ہوجائیگی ضلعی انتظامیہ اور اراکین اسمبلی نے تاجروں اور وکلاء میں مفاہمت میں اہم کردار ادا کیا مرکزی انجمن تاجران کے ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ میں آر پی او سرگودھا ریجن احمد اسحاق جہانگیر‘ ڈی پی او سرگودھا سجاد حسین منج‘ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری حامد حمید‘ عبدالرزاق ڈھلوں‘ ڈاکٹر نادیہ عزیز سمیت دیگر ضلعی رہنماؤں نے مرکزی انجمن تاجران کے صدر خواجہ احمد حنیف‘ جنرل سیکرٹری نعیم اسلم کپور‘ شیخ ندیم خاور اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ارشد ہنجرا‘ جنرل سیکرٹری مزمل حنیف بھٹی اور دیگر وکلاء سے وقتاً فوقتاً ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا اور کشیدگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹے میں باضابطہ صلح ہوجائیگی وکلاء کی جانب سے درج ہونیوالے مقدمہ میں فریقین کی ضمانتیں بھی لے لی جائینگی۔