وزیراعظم نواز شریف نے شکار پور دھماکے کا نوٹس لے لیا، حکام سے رپورٹ طلب

جمعہ 30 جنوری 2015 16:45

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے شکار پور دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے شکار پور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی جبکہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے اور دہشتگردی کے واقعات میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :